وزیر داخلہ راج ناتھ نے جموں کشمیر میں دہشت گردی پھیلاکر ماحول بگاڑنے کے لئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج مطلع کیا کہ وہاں کے موجودہ حالات میں سدھار ہورہے ہیں ۔
جموں کشمیر کے موجودہ حالات پر لوک سبھا میں کل ہوئی
بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ریاست کی وزیر اعلٰ محبوبہ مفتی سے بات کی ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے ۔
کئی جگہ رات کا کرفیو ہٹا دیا گیا ہے انٹر نیٹ کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔